اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ میں درس خارج کے استاد آیت اللہ سید محمد حسین میر سجادی نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت مسجد میں کم حاضر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مسجد کے اندر آ کر عبادت کرنے کے حوالے سے مرد اور عورت میں کسی فرق کا قائل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی تربیت کے لیے خواتین کا مسجد میں آنا بہت اہم ہے۔ کسی کو حق نہیں ہے کہ سوائے کسی خاص صورت حال کے خواتین کو مسجد میں آنے سے منع کرے۔
فقہ و اصول کے درس خارج کے استاد نے کہا کہ بعض مسجد میں آنے والی بعض مائیں اپنے بچوں کے نامناسب رویوں کی وجہ سے پریشان ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسی وقت مسجد میں لانا چاہیے جب وہ لوگوں کی عبادت میں خلل اندازی کا باعث نہ ہوں۔
انہوں نے اس حوالے سے ماؤں پر زور دیا کہ وہ جب بھی مسجد میں بچوں کو لائیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ بچے نمازیوں کے لیے اذیت کا باعث نہ بنیں اور ان کی نماز میں رکاوٹ اور خلل نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ مساجد کے اندر بچوں کے لیے کھیل اور دیگر سرگرمیوں کا انتظام کرنا مثلا ’’بچوں کا کمرہ‘‘ قائم کرنا مسجد میں بچوں کے شور شرابے اور نمازیوں کی پریشانی کے مسئلے کو حل کر سکتا ہے۔
.......
/169